کتاب: حجیت حدیث(شیخ البانی) - صفحہ 13
۱۔ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰـهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ  وَمَن يَعْصِ اللّٰـهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا۔ ( الاحزاب۳۶) اور کسی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کےلیے یہ نہیں ہوسکتا کہ جب اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول کسی بات کا حکم کردیں اور پھر ان کو اس بات میں کوئی اختیار رہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا فرمان نہ مانے او ر دوسروں کی رائے پرچلے وہ کُھلاگمراہ ہوچکا ہے۔ ۲۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللّٰـهِ وَرَسُولِهِ  وَاتَّقُوا اللّٰـهَ  إِنَّ اللّٰـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ( الحجرات) اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے سامنے بڑھ کر بات بہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرت رہو بے شک اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے۔ ۳۔ قُلْ أَطِيعُوا اللّٰـهَ وَالرَّسُولَ   فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللّٰـهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ ( اٰل عمران ۳۲) (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ! ) کہہ دیجیے! اللہ اور اس کے رسول کی بات مانو( ہر معاملے میں دین کا ہویا دُنیا کا ) پھر اگر وہ نہ مانیں تو اللہ تعالیٰ کا فروں سے محبت نہیں کرتا۔ ۴۔ وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا  وَكَفَىٰ بِاللّٰـهِ شَهِيدًا مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰـهَ  وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ( النساء ۷۹۔ ۸۰) (اے رسول) ہم نے تجھے اللہ کا پیغام لوگوں کو پہنچانے والا ( بناکر) بھیجا اور کافی ہے اللہ ( تیری رسالت پر) گواہی دینے والا، جو رسول کی اطاعت کرے پس تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جو کوئی پھر جائے پس ہم نے تجھ کو ان پر نگہبان نہیں بھیجا۔ ۵۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللّٰـهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ  فَإِن