کتاب: حجیت حدیث (اسماعیل سلفی) - صفحہ 201
حساب کی شدت، عذاب وبال اور بالآخر خسارہ کو اسی عصیان کا نتیجہ قراردیاہے اور تمام ایماندار اور عقلمند دنیا کوتوجہ دلائی ہے کہ خدا کا ذکر رسول کی صورت میں نازل ہوا ہے تاکہ وہ اہل ِ ایمان کو گمراہی کی ظلمتوں سے نکال کرایمان کی روشنی سے روشناس کرے۔
اس طرح پوری سورہ طلاق اس امرکی شہادت دیتی ہے کہ رسول کے فرامین واجب الاطاعت اورواجب التعمیل ہیں۔ فاعتبروا یااولی الابصار۔
الاعتصام :۲۷/اکتوبر ۱۹۵۰ء