کتاب: حجیت حدیث (اسماعیل سلفی) - صفحہ 11
کتاب: حجیت حدیث (اسماعیل سلفی)
مصنف: مولانا محمد اسماعیل سلفی
پبلیشر: اسلامک پبلشنگ ہاؤس، لاہور
ترجمہ:
مولانا محمّد اسمٰعیل السلفی رحمہ اللہ۔ ۔ ۔ مُختصر سوانحی خاکہ
شیخ الحدیث مولانا محمد اسمٰعیل السلفی رحمہ اللہ کی ذات گرامی محاسن واوصاف کا ایک خوبصورت امتزاج تھی۔ آپ سلف صالحین کا بہترین نمونہ تھےاور سنت رسول کی پیروی آپ کی زندگی کا مقصدِ وحیدتھا۔ آپ معاملہ فہم، دوراندیش اور سلجھے ہوئے ذوق کے مالک تھے بارگاہ قدس سے ذہن رسا لے کر آئےتھے اور قرآن و سنت کی روشنی میں مسائلِ دینیہ کے حل پر مجتہدانہ قدرت رکھتے تھے۔ علاوہ ازیں حق گوئی وبے باکی ‘دلنوازی و بےغرضی اور فیاضی و اخلاص کی نعمتوں سے بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو سرفراز فرمایاتھا۔
آپ کی ولادت باسعادت ۱۳۱۴ھمطابق ۱۸۹۵ء میں تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ کے ایک گاؤں ڈھونیکے میں ہوئی۔ آپ کے والد ِگرامی مولانا محمد ابراہیم رحمہ اللہ ایک جیدعالم ‘حاذق طبیب اور صاحبِ فن کاتب تھے۔ الجامع الترمذی کی شرح تحفة الاحوذی آپ ہی کی خوشنویسی کا شاہکار ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد موصوف سےحاصل کی۔ ازاں بعد استاذِ پنجاب حافظ عبدالمنان رحمہ اللہ، مولانا عبدالجبار رحمہ اللہ عمر پوری، مولانا عبدالغفور غزنوی رحمہ اللہ سے اکتساب فیض کیا۔ فنون میں آپ نے مفتی محمد حسن رحمہ اللہ ( بانی جامعہ اشرفیہ) سے استفادہ کیا۔
تحصیل علم کےبعد آپ ۱۳۳۹ھ میں مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی کی معیت میں گوجرانوالہ تشریف لائے اور پھر عمر بھر یہیں درس و تدریس اور خطابت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ مرتبہ و مقام کی چاہتے اور دولت کی طلب آپ کواپنے مقام سے ہلانہ سکی۔ مدینہ یونیورسٹی کےوائس چانسلر جناب عبدالعزیزبن بازحفطہ اللہ تعالیٰ نے شیخ عبدالقادر شیبۃ الحمد کی معرفت آپ کومدینہ منورہ بحیثیت استاذِ حدیث بلوا بھیجا مگرآپ نے گوجرانوالہ ہی میں اپنے قیام کوترجیح دی۔ اس احساس کے تحت کہ دین کی تبلیغ کی یہاں بھی ضرورت ہے۔
آپ بلندپایہ عالم دین، پر جوش خطیب، بےلوث رہنما اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے