کتاب: ہدایت کا نور اور ظلمات کے اندھیرے - صفحہ 5
الر! یہ عالی شان کتاب ہم نے آپ کی طرف اتاری ہے تاکہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف لائیں ان کے پروردگار کے حکم سے زبردست اور تعریفوں والے اللہ کی طرف۔
نیز ارشاد فرمایا:
﴿هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَإِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ(٩)﴾ [الحدید:9]۔
وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے،یقینا اللہ تعالیٰ تم پر نرمی کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔
نیز ارشاد فرمایا:
﴿رَّسُولًا يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِ اللّٰهِ مُبَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ﴾ [الطلاق:11]۔
رسول جو تمہیں اللہ کے صاف صاف احکام پڑھ سناتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں وہ تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آئے۔
اور ایک جگہ موسی علیہ السلام کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لانے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا:
﴿وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ﴾[ابراہیم:5]۔
ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ تو اپنی قوم کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال۔
اور کہیں نور وظلمات،ہدایت وضلالت،کفر وایمان اور حق وباطل کے مابین موازنہ کرتے ہوئے فرمایا:
﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَالنُّورَ﴾[الانعام:1]۔
تمام تعریفیں اللہ ہی کے لائق ہیں جس نے آسمانوں کواور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیاں اور نور بنایا۔
نیز ارشاد فرمایا:
﴿أَوَ مَنْ کَانَ مَیْتاً فَأَحْیَیْنَاہُ وَجَعَلْنَا لَہُ نُوْراً یَّمْشِيْ بِہِ فِي النَّاسِ کَمَنْ مَّثَلُہُ فِي الظُّلُمَاتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْھَا کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِلْکَافِرِیْنَ مَاکَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾[الانعام:122]۔
کیا وہ شخص جو پہلے مردہ تھا،پھر ہم نے اس کو زندہ کر دیا اور ہم نے اسے ایک ایسا نور دے دیا کہ وہ اس کو لئے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے،کیا ایسا شخص اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا،اسی طرح کا فروں کو ان کے اعمال خوشنما معلوم ہوا کرتے ہیں۔