کتاب: ہدایت کا نور اور ظلمات کے اندھیرے - صفحہ 174
15- اخلاص ہدایت میں اضافہ کا سبب ہے۔
16- لوگوں میں نیک نامی اخلاص کے ثمرات میں سے ہے۔
17- دل کا اطمینان اور نیک بختی کا احساس ہوتا ہے۔
18- دل(نفس)میں ایمان کی تزیین وآرائش ہوتی ہے۔
19- مخلص لوگوں کی صحبت وہم نشینی کی توفیق ملتی ہے۔
20- حسن خاتمہ نصیب ہوتا ہے۔
21- دعاؤں کی قبولیت حاصل ہوتی ہے۔
22- قبر میں نعمت اور شادمانی کی بشارت ملتی ہے۔
23- جنت میں داخلہ اور جہنم سے نجات عطاہوتی ہے۔
ان فوائدوثمرات کی دلیلیں کتاب وسنت میں بکثرت موجودہیں[1]۔
میں اللہ عز وجل سے اپنے اور تمام مسلمان بھائیوں کے لئے قول و عمل میں اخلاص کا سوال کرتا ہوں۔
[1] سابقہ دونوں مسلکوں میں ذکر کردہ امور اس پر دلالت کرتے ہیں،نیز دیکھئے:کتاب الاخلاص،از حسین العوایشہ،ص64۔