کتاب: عثمان بن عفان - صفحہ 6
کتاب: عثمان بن عفان
مصنف: اسعد اعظمی
پبلیشر:
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
تمہید
الحمد للّٰه الذی بعث نبیہ محمدا صلی اللّٰه علیہ وسلم فی خیر القرون ، واختار لہ من الأصحاب أکمل الناس عقولا، وأقومہم دینا، وأغزرھم علما، وأشجعھم قلوبا، قوما جاہدوا فی اللّٰه حق جہادہ، فأقام بہم الدین، وأظہرھم علی جمیع العالمین، وأشہد أن محمدا عبدہ و رسولہ، خاتم النبیین، وإمام المتقین۔ صلی اللّٰه علیہ وعلی آلہ وأصحابہ والتابعین لہم بإحسان إلی یوم الدین، وسلم تسلیما۔ أمابعد:
اللہ رب العزت والجلال کا یہ فضل وکرم اور انعام واکرام ہے کہ اس نے انسانیت کی ہدایت کے لیے انبیاء ورسل کی بعثت کا سلسلہ جاری کیا ، جس کا خاتمہ ہمارے آخری نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر ہوا۔ امت محمدیہ کے لیے یہ مزید شرف کی بات ہے کہ اس کے پاس اللہ تعالی نے تمام انبیاء کے سردار، رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔
ہمارے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم جب اسلام کا پیغام لے کر اہل مکہ کے بیچ آئے تو