کتاب: عثمان بن عفان - صفحہ 46
ان مناقب حمیدہ، فضائل ثابتہ اور لازوال کارناموں کے باوجود اگرکوئی ان کے اسلام ہی کا منکر ہو، انہیں کافر، منافق اور مرتد گردانے، ان پر لعنت بھیجے اور ان کو گالی دینے کو اپنے دین کا جزو گردانے، اور ان سے محبت رکھنے والوں سے بغض رکھے تو اس کے اس اعتقاد و عمل سے اس خلیفہ راشد کے درجہ ومقام میں تو کچھ فرق پڑنے والا نہیں، البتہ یہ عقیدہ وعمل خود اس کی دنیا و عقبی کی برباد ی کے لیے کافی ہے، اگر اس نے جیتے جی اس سے توبہ نہیں کیا۔ تلک امۃ قد خلت ، لہا ما کسبت ولکم ماکسبتم ولا تسئلون عما کانوا یعملون ۔ ربنا اغفر لنا ولإخواننا الذین سبقونا بالإیمان ولا تجعل فی قلوبنا غلا للذین آمنوا ربنا إنک رؤف رحیم