کتاب: عثمان بن عفان - صفحہ 17
ان کے علاوہ جو خواتین آپ کے عقد میں آئیں ان کے نام یہ ہیں:
فاختہ بنت غزوان، ام عمرو بنت جندب، فاطمہ بنت ولید، ام البنین بنت عیینہ، رملہ بنت شیبہ، نائلہ بنت قرا فصہ
اولاد
(۱)عبداللہ (جوحضرت رقیہ کے بطن سے تولد ہوئے) (۲)عبداللہ (جو حضرت فاختہ کے بطن سے تولد ہوئے) (۳)عمرو (۴)خالد (۵)ابان (۶)عمر (۷)مریم (یہ پانچوں ام عمرو سے پیدا ہوئے)
(۸)ولید (۹)سعید (۱۰)ام سعید (یہ تینوں فاطمہ کے بطن سے پیدا ہوئے) (۱۱)عبدالملک (ام البنین کے بطن سے) (۱۲)عائشہ (۱۳)ام ابان (۱۴)ام عمرو (یہ تینوں رملہ کے بطن سے تولد ہوئے) (۱۵)مریم (نائلہ کے بطن سے تولد ہوئیں)
اس طرح آپ کی بیویوں کی کل تعداد آٹھ ہوئی اور اولاد کی کل تعداد (۱۵) جن میں (۹) بیٹے اور (۶) بیٹیاں ہیں۔
شہادت :
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ، اس کے اسباب اور دیگر تفصیلات تاریخ و سیرت کی کتابوں میں بہ تفصیل مرقوم ہیں جن کا یہ مختصر رسالہ متحمل نہیں ہوسکتا۔ باغیوں نے مختلف الزامات لگا کر آپ کو معزول کرنے کی مہم چھیڑ رکھی تھی اور بار بار ان سے مسند خلافت سے کنارہ کش ہونے کا مطالبہ کررہے تھے، ادھر حضرت عثمان رضی اللہ