کتاب: عثمان بن عفان - صفحہ 10
حالات زندگی
نام ونسب:
آپ کا نام ونسب اس طرح ہے:
عثمان بن عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب ۔
آپ کی والدہ کانام ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبدشمس ہے۔ اور آپ کی نانی بیضاء بنت عبد المطلب تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔
کنیت:
جاہلیت میں کنیت ابو عمرو تھی ،مسلمان ہونے کے بعد حضرت رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی ہوئی ان کے بطن سے عبداللہ پیدا ہوئے اس وقت سے آپ کی
٭ حضرت عثمان کے ذاتی حالات کے سلسلے میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے:
(۱)فضائل الصحابۃ للامام احمد بن حنبل: ۱/۴۴۸-۵۲۷ (۲) الاصابۃ لابن حجر : ۲/۴۵۵-۴۵۶
(۳)الاعلام للزرکلی : ۴/۲۱۰ (۴) التاریخ الاسلامی لمحمد شاکر : ج ۳
(۵)تاریخ اسلام از شاہ معین الدین،جلد اول (۶) تاریخ اسلام از اکبر شاہ نجیب آبادی ، جلد اول
(۷) خلفائے راشدین از حاجی معین الدین ندوی ، جلد اول
(۸) فتنۃ مقتل عثمان بن عفان للدکتور محمد بن عبداللہ الغبان ، جلد اول