کتاب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ - صفحہ 90
لوگوں کے ہاں بُرے اور بُرے لوگوں کے ہاں نیک بچے جنم لیتے ہیں [1]اللہ تعالیٰ زندے سے مردہ، اور مردے سے زندہ نکالتے ہیں۔ عظیم المرتبت رسول نوح علیہ السلام کا بیٹا حالتِ کفر میں غرق ہوکر مرا اور بت پرست آزر کا بیٹا خلیل الرحمن علیہ السلام بنا۔
درس ۲۸: باپ کے فضائل و مناقب کا بیٹے کو عالی مرتبت نہ بنانا:
باپ کی خوبیوں اور اچھائیوں کی وجہ سے بیٹا مقام و مرتبہ والا قرار نہیں پاتا۔[2] فضیلت اور برتری ذاتی خصائل اور اپنے اچھے کئے ہوئے اعمال کی بنا پر ہوتی ہے، البتہ باصلاحیت اور اعلیٰ کردار والی اولاد کے لیے باپ کے محامد و محاسن مزید عزت کا سبب بنتے ہیں۔[3]
درس ۲۹: اعلیٰ خاندان سے نسبت کا غلط عقیدے اور بُرے عمل والے کو فائدہ نہ ہونا:
غلط عقیدے اور بُرے اعمال والے شخص کو اعلیٰ خاندان کی طرف نسبت کچھ فائدہ نہیں دیتی۔ یہ فائدہ صحیح عقیدے اور اچھے اعمال سے مشروط ہوتا ہے۔ عقیدے اور اعمال کی خرابی کے سبب مشرکین عرب کا اسماعیل علیہ السلام کی نسل اور یہود و نصاریٰ کا اسحاق علیہ السلام کی نسل سے ہونا، ان کے کسی کام نہ آیا۔[4]
[1] ملاحظہ ہو: الکشاف ۳/۳۵۲؛ وتفسیر التحریر والتنویر ۲۳/۱۶۲۔
[2] ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر ۲۶/۱۵۹؛ وتفسیر التحریر والتنویر ۲۳/۱۶۲۔
[3] ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۲۳/۱۶۲۔
[4] ملاحظہ ہو: تفسیر القرطبي ۱۵/۱۱۳۔۱۴۔