کتاب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ - صفحہ 79
(ن) {وَبَشَّرْنَاہُ بِإِِسْحَاقَ نَبِیًّا مِّنَ الصَّالِحِیْنَ۔ وَبَارَکْنَا عَلَیْہِ وَعَلٰی إِِسْحَاقَ} [اور ہم نے اسے اسحاق کی خوش خبری دی، جو نبی اور نیک لوگوں میں سے ہوں گے اور ہم نے اس پر اور اسحاق۔ علیہما السلام ۔ پر برکت نازل فرمائی]۔ تفسیر: ا: یہ ابراہیم علیہ السلام کے لیے سابقہ بشارت: {وبشرناہ بغلام حلیم}[1]کے علاوہ ایک نئی خوشخبری تھی۔ اسی کا ذکر سورۃ ہود۔ علیہ السلام ۔ میں ان الفاظ کے ساتھ ہے: {فَبَشَّرْنٰہَا بِإِسْحٰقَ وَ مِنْ وَّرَآئِ إِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ}[2] [پس ہم نے اسے [3]اسحاق اور اسحاق کے بعد یعقوب۔ علیہما السلام ۔ کی خوش خبری دی]۔ ب: {بِإِسْحٰقَ}: اس سے مراد اسحاق علیہ السلام کی ولادت کی بشارت ہے۔[4] ج: اسحاق علیہ السلام کے نام کے متعلق دو احتمالات ہیں: ایک یہ، کہ اللہ تعالیٰ نے اسی نام کے ساتھ بچے کی بشارت دی۔ اس طرح بچے کا نام بھی خود اللہ تعالیٰ نے رکھ دیا۔ دوسرا احتمال یہ ہے، کہ بشارت بچے کی تھی، جس کا
[1] ترجمہ: اور ہم نے اسے ایک بہت بردبار بچے کی بشارت دی۔ [2] جزء من الآية۱ ۷ [3] یعنی حضرت ابراہیم کی زوجہ اور اسحاق کی والدہ سارہ کو۔ علیہم السلام ۔ [4] ملاحظہ ہو: تفسیر التحریر والتنویر ۲۳/۱۶۱۔