کتاب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ - صفحہ 25
آیات کریمہ کی تفسیر اور ان سے اخذ کردہ دروس (۱) {وَقَالَ إِِ نِّی ذَاہِبٌ إِِلٰی رَبِّی} [اور انہوں (ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا: ’’بے شک میں اپنے رب کی طرف جارہا ہوں] تفسیر: مفسرین کرام کے بیان کردہ معانی میں سے تین درج ذیل ہیں: ۱: میں وہاں ہجرت کرکے جارہا ہوں، جہاں جانے کا میرے رب تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔[1] ۲: میں وطن، اعزہ و اقارب اور سب کچھ چھوڑ کر ایسی جگہ جارہا ہوں، جہاں میں اپنے رب تعالیٰ کی عبادت بلا روک ٹوک کرسکوں۔[2] اسی بات کا ذکر قرآن کریم کے ایک دوسرے مقام میں ان الفاظ کے ساتھ ہے: {وَ أَعْتَزِلُکُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَ أَدْعُوْا رَبِّیْ عَسٰٓی أَ لَّآ أَکُوْنَ بِدُعَآئِ رَبِّیْ شَقِیًّا}[3]
[1] ملاحظہ ہو: تفسیر البیضاوي ۲/۲۹۸؛ وتفسیر الجلالین ص ۵۹۳؛ وفتح الرحمٰن بکشف ما یلتبس من القرآن ص ۵۱۵؛ وتفسیر أبي السعود ۷/۱۹۹۔ [2] ملاحظہ ہو: تفسیر البغوي ۶/۲۵؛ والتفسیر الکبیر ۲۶/۱۵۰؛ وتفسیر القرطبي ۱۵/۹۷؛ وتفسیر الخازن ۶/۲۵؛ وتفسیر البیضاوي ۲/۲۹۸؛ وتفسیر أبي السعود ۷/۱۹۹۔ [3] سورۃ مریم / الآیۃ ۴۸۔