کتاب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ - صفحہ 23
قصّے کے بارے میں آیات کریمہ اور ان کا ترجمہ {وَقَالَ إِِ نِّی ذَاہِبٌ إِلٰی رَبِّی سَیَہْدِیْنِ۔ رَبِّ ہَبْ لِی مِنْ الصَّالِحِیْنَ۔ فَبَشَّرْنَاہُ بِغُلَامٍ حَلِیْمٍ۔ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَہُ السَّعْیَ قَالَ یَابُنَیَّ إِ نِّی أَرَیٰ فِی الْمَنَامِ أَ نِّی أَذْبَحُکَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَیٰ قَالَ یَاأَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِیٓ إِنْ شَآئَ اللّٰہُ مِنْ الصَّابِرِیْنَ۔ فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّہُ لِلْجَبِیْنِ۔ وَنَادَیْنَاہُ أَنْ یَّآإِِبْرٰہِیْمُ۔ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّئْ یَآ إِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ۔ إِِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الْبَلَآئُ الْمُبِیْنُ۔ وَفَدَیْنَاہُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ۔ وَتَرَکْنَا عَلَیْہِ فِی الْاٰخِرِیْنَ۔ سَلَامٌ عَلٰٓی إِبْرٰہِیْمَ۔ کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ۔ إِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ۔ وَبَشَّرْنَاہُ بِإِِسْحَاقَ نَبِیًّا مِنْ الصَّالِحِیْنَ۔ وَبَارَکْنَا عَلَیْہِ وَعَلٰی إِِسْحَاقَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِہِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ مُبِیْنٌ}[1] [اور انہوں (ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا: ’’بے شک میں اپنے رب کی طرف جارہا ہوں، وہ ضرور میری راہنمائی فرمائیں گے۔ اے میرے رب! مجھے نیک بخت (لڑکا) عطا فرمائیے۔‘‘ تو ہم نے اسے ایک بہت بردبار بیٹے کی بشارت دی۔
[1] سورۃ الصٰفٰت / الآیات ۹۹۔۱۱۳۔