کتاب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ - صفحہ 21
برسائیں، کہ وہ تادمِ واپسیں، اپنی اولاد کی دینی تربیت کے لیے غیر معمولی کوشش کرتے رہے۔ رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِيْ صَغِیْرًا۔
اللہ کریم میری اہلیہ محترمہ، بیٹوں، اور بہوؤں کو میری خوب خدمت کرنے کی دنیا و آخرت میں بہترین جزا عطا فرمائیں اور اس کتاب کے ثواب میں شریک فرمائیں۔ کتاب کی مراجعت میں بھر پور دلچسپی اور مخلصانہ تعاون کے لیے قابلِ احترام بھائی اور دوست میاں محمد شفیع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور عزیز القدر عمر فاروق قدوسی کا شکر گزار اور ان کے لیے دُعا گو ہوں۔
جزاہم اللّٰہ تعالی جمیعًا خیراً الجزاء في الدارین۔
فضل الٰہی
بار سوم ۱۷ محرم ۱۴۳۰ھ
۲۵ ربیع الثانی ۱۴۳۲ھ بمطابق ۱۵ جنوری ۲۰۰۹ء
بمطابق ۳۱ مارچ ۲۰۱۱ء اسلام آباد