کتاب: حیات میاں نذیرحسین محدث دہلوی رحمہ اللہ - صفحہ 99
ڈاکٹر ابوسلمان شاہجہانپوری علماء دیوبند کی توصیف کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ”ایک بہت بڑا سانحہ یہ تھا کہ ولی اللہ جماعت دوحصوں میں تقسیم ہو گئی ایک گروہ نے حالات کےسامنے ہتھیار ڈال دیے اور اقتدار کے مدرسے سے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے کاسہ لیسی کی زندگی کو اپنا شعار بنالیا۔ دوسرا گروہ حق کے اسی جادہ قویمہ پر استوار رہا۔ جواما م الہند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی حکمت بالغہ نے مسلمانان ہند کےلیے متعین کیاتھا۔ اس گروہ کےرہنما حجۃ الاسلام حضرت مولانامحمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ تھے۔ [1] جناب ڈاکٹرصاحب دارالعلوم دیوبند اور مولاناقاسم نانوتوی، مولانا ذوالفقار علی، مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا محمد یعقوب نانوتوی کےمتعلق پڑھ کر بتائیں کہ آپ کےفرمان میں کہاں تک صداقت ہے۔ محمد مبارک ۱۰/ای ۱۲۷۴ھ الصدف کالونی اورنگی ٹاؤن کراچی نمبر ۴۱