کتاب: حیات میاں نذیرحسین محدث دہلوی رحمہ اللہ - صفحہ 78
سیروسوانح مولانا ابوسعید محمد حسین بٹالوی رحمہ اللہ پیدائش اور نام :۔ محمد حسین بن عبدالرحیم عرف رحیم بخش قانون گوشیخ کنیت ابوسعید۔ تاریخ پیدائش ۱۷/محرم ۱۶۵۲ھ مطابق ۱۰فروری ۱۸۴۱ء مقام بٹالہ ضلع گورداس پور(مشرقی پنجاب ) تعلیم :۔ ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں حاصل کرنے کےبعد آپ نے علی گڑھ، لکھنؤ اور دہلی کا سفر کیا۔ دہلی میں مولانامفتی صدر الدین آزردہ ( متوفی ۱۲۸۵ھ) مولاناگلشن علی جونپوری اور مولانا نورالحسن کاندھلوی غیرہ سے عُلوم معقول ومنقول فقہ اور اصول فقہ وغیرہ کی تکمیل کرکے ۱۲۸۱ھ میں سندِ فراغت حاصل کرلی۔ تحصیل حدیث :۔ اس کےبعد شیخ الکل رحمہ اللہ مولانا سید محمد نذیر حسین محدث بہاری ثم دہلوی کی خدمت میں صحاح ستہ۔ مؤطاامام مالک رحمہ اللہ اور مشکوٰۃ پڑھی۔ ۱۲۸۲ء میں شیخ الکل رحمہ اللہ نےجب سند عنایت کی تواس میں خاص کر یہ الفاظ تحریر فرمائے :”ان له زیادۃ صحبة معی مزیداختصاص بی علی غیرہ من الطلبة وطن واپسی :۔ تحصیل علم کےبعد وطن واپس آکر شیخ الکل رحمہ اللہ کےطریقے کےمطابق فجر کی نماز کےبعد قرآن مجید کا درس شروع کیاجس کی دُور دُور تک آپ کی شہرت ہوگئی۔ تدریس :۔ ایک عرصے کےبعد لاہور کی مسجد چنیانوالی میں درس تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ جہاں سے تشنگان علم خوب سیراب ہوجاتے۔
[1] اشاعۃ السنۃ ۱۲۹۶ھ۔ ۱۸۷۹ء ص ۶۶۔ ۶۷ ج ۲