کتاب: حیات میاں نذیرحسین محدث دہلوی رحمہ اللہ - صفحہ 67
ان کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن اس مقام پر دواشخاص کے نام پیش کئے جاتے ہیں۔ سرسید احمد خاں رحمہ اللہ :۔ سرسید احمد خاں ان افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے ۱۸۵۷ء سے قبل اور بعد ہر حال میں برطانوی حکومت سے وفاداری کی بلکہ ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کے دوران بھی برطانوی حکومت کے وفادار رہے۔ لیکن قوم اور اہل وطن کی فلاح وبہبود کا ہمیشہ خیال رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ ۱۸۵۷ء کےبعد بالعموم اہل ہند اور خاص کر مسلم قوم جس طرح ظلم وزیادتی کے شکنجہ میں جکڑی جاچکی تھی ڈبلیو ڈبلیو ہنٹر نے ”ہمارے ہندوستانی مسلمان “نامی کتاب لکھ کر آگ پر تیل کاکام کیا۔ اس وقت سرسید احمد خاں نے ”اسباب وبغاوت ہند“ تصنیف کرکے عام ہندو مسلمانوں پرا ور خاص کروہابیوں پر وہ احسان ِ عظیم کیاجس کو قیامت تک فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ جزاء اللہ خیرا الجزاء۔ اگرچہ مذکور ہ کتاب میں بعض مقامات پر غلط بیانی سے کام لیاگیا اور بعض مقامات پرمصلحت سے، اس کے باوجود مجموعی طور پتاریخ کے طالب علم کے لیے کتاب بہت مفید ہے۔ حافظ محمد احمد ولد مولانا قاسِم نانوتوی :۔ حافظ محمد احمد ولد قاسِم ُ العلوم والخیرات مولانا قاسم نانوتوی ہیں جن کو حکومت برطانیہ کی طرف سے شمس العلماء کا خطاب ملا، جومہتمم درالعلوم دیوبند ہونے کی وجہ سے نمایاں حیثیت کے مالک تھے۔ اس کے علاوہ نہ تو موصوف کی کوئی علمی خدمات ہیں اور نہ ہی کسی تحریک سے منسلک تھے۔ برطانوی حکومت کی وفاداری میں موصوف نے چند نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ذیل میں تحریر کی جاتی ہیں۔ ۱۔ ان کی پہلی خدمت یہ تھی کہ شیخ الہند مولانا محمودالحسن دیوبندی کی انقلابی