کتاب: حیات میاں نذیرحسین محدث دہلوی رحمہ اللہ - صفحہ 5
الشیخ سیدمحمدنذیر رحمۃ اللہ علیہ
وہابی لیڈرکی حیثیت سے
اس سے قبل شیخناوشیخ الکل میاں سید محمد نذیرحسین رحمۃ اللہ علیہ محدث بہاری ثم دہلوی کوصرف ایک محدث کی حیثیت سے پیش کیاجارہاہے۔ آج کی نشست میں ”الشیخ “کوایک سیاستدان اور مدبر کی حیثیت سےپیش کرنے کی جر أت کررہاہوں۔ کسی سیاسی لیڈر کی کامیابی کا انحصار صرف اس بات پر ہوتاہے کہ اس نے جن اساتذہ کرام سے تعلیم حاصل کی ہے ان کاعوام میں کیاسیاسی مقام ہے اس لیے ضروری ہےکہ پہلے ہم اس بات کاجائزہ لیں کہ ”الشیخ “نے جن اساتذہ کرام سے پڑھاجن کی نگرانی میں تعلیم حاصل کی تاریخ میں ان کاکیامقام ہے۔
تعلیم کی ابتداء :۔ الشیخ ۱۷سال کی عمرمیں تعلیم کےلیے اپنے آبائی وطن ”سورج گڈو“ضلع منگیر سے روانہ ہوکر صوبہ بہار کے”مدینۃ العلم “عظیم آباد پٹنہ محلہ صادق پور محلہ ننموہیان میں شاہ محمد حسین رحمہ اللہ کے پاس پہنچ کرتعلیم شروع کی۔ اس مدرسہ میں مشکوٰۃ اور قرآن مجید کاترجمہ پڑھا۔
شاہ محمدحسین رحمہ اللہ :۔ شاہ محمد حسین رحمہ اللہ بن شاہ معز رحمہ اللہ ۱۲۰۳ھ ۱۷۸۸۔ ۸۹ء میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنےچچاشاہ محمد کریم رحمہ اللہ سےحاصل کی، اوران سے بیعت بھی کی۔ بعدمیں اپنےپہلے مرشد کی اجازت سےسیداحمد کے ہاتھ پر بھی بیعت کی۔ ان کی شادی دیورہ (ضلع گیا) کےغلام مجتبیٰ کی دخترسے ہوئی۔ اس شادی کے ذریعہ وہ بھاگپور کےمشہور ومعروف بزرگ ملاشہباز کےخاندان سے
[1] مولوی نذیر احمددہلوی احوال وآثار ص ۴۲ طبع مجلس ترقی ادب کلب روڈ لاہور طبع اوّل نومبر ۱۹۷۱ء