کتاب: حقوق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا - صفحہ 88
قیصرِ روم ہرقل کو لکھا تھا۔ ہم اسے آج تک نسل در نسل وراثت میں پارہے ہیں اور ہمارے آباء واجداد نے ہمیں یہ وصیّت کر رکھی ہے کہ جب تک یہ مکتوبِ گرامی ہمارے پاس رہے گا تب تک حکومت ہمارے ہاتھ رہے گی۔ ہم اسے انتہائی حفاظت کے ساتھ رکھے ہوئے ہیں اور اس کی غایت درجہ تعظیم و تکریم کرتے ہیں، اور دوسرے عیسائیوں سے اسے چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ ہماری حکومت کو دوام حاصل رہے۔‘‘[1]
[1] بحوالہ الانتصار لرسول اﷲﷺ مقال الشیخ خالد الشائع [انٹرنیٹ] و خطبۃ الشیخ محمد صالح المنجد في جامع عمر بن عبد العزیز الخبر (کیسٹ وسی ڈی)