کتاب: حقوق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا - صفحہ 164
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملعونین:
ایسے ہی بعض لوگوں پر صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے، مثلاً:
۷۴۔ اپنی بیوی کے ساتھ اس کی دبر [جائے پاخانہ] میں صحبت کرنے والا۔[1]
۷۵، ۷۶۔ جو بلا وجہ اللہ کے نام پر سوال کرے اور جو اللہ کے نام پر سوال کرنے والے مستحق کو بھی کچھ نہ دے۔[2]
۷۷۔ دین کو پسِ پشت ڈال کر دنیا کے پیچھے بھاگنے والا۔[3]
۷۸۔ راہ گیر و مسافر کی قیام گاہ، سائے والی جگہ اور گزر گاہ پر قضاء حاجت و پاخانہ کرنے یا کوئی بھی رکاوٹ پیدا کرنے والا۔[4]
۸۹۔ کسی جاندار کو باندھ کر نیزہ بازی کی مشق کرنے والا۔[5]
۹۰۔ تصویر بنانے والا مصور [فوٹوگرافر]۔ [6]
ایک حدیث میں مصور کو سب سے سخت و زیادہ عذاب دیے جانے کی وعید آئی ہے۔[7]
فرشتوں کی طرف سے ملعونین:
بعض لوگ وہ بھی ہیں جن پر فرشتوں کے لعنت برسانے کا ذکر آیا ہے، مثلاً:
[1] سنن أبي داود، مسند أحمد، صحیح الجامع (5889) مشکوٰۃ (3193)
[2] طبراني الکبیر، ابن عساکر، صحیح الجامع، رقم الحدیث (5890)
[3] سنن ابن ماجہ، کتاب الزہد، طبرانی الأوسط، صحیح الجامع (3414)
[4] صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، سنن أبي داود، سنن ابن ماجہ، سنن البیہقي، حاکم و مسند أحمد، صحیح الجامع (110۔112۔113)
[5] صحیح مسلم، کتاب اللباس۔
[6] صحیح البخاري، کتاب اللباس۔
[7] صحیح مسلم، مسند أحمد، صحیح الجامع، رقم الحدیث (563)