کتاب: حقوق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا - صفحہ 160
۳۵۔ قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والے یہود و نصاریٰ و غیرہ۔[1]
۳۶۔ اپنے والدین کو گالی دینے والا۔
۳۷۔ اندھے کو راستے سے بھٹکانے والا۔
۳۸۔ اغلام بازی و لواطت کا ارتکاب کرنے والا۔
۳۹۔ جانور سے بد فعلی کرنے والا۔[2]
ایک حدیث میں اللہ کے ساتھ ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لوطی، زمین کے نشانات بدلنے [ناجائز قبضہ کرنے] والے، اور غیر اللہ کے نام جانور ذبح کرنے والوں کو ملعون قرار دیا ہے۔[3]
۳۹، ۴۰۔ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا۔[4]
۴۰، ۴۱۔ چہرے کے یا ابرؤوں کے بال نوچنے اکھاڑنے اور اکھڑوانے والی۔[5]
ان دونوں پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔[6]
۴۲۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے والے۔[7]
[1] صحیح البخاري، مختصر صحیح مسلم (955) سنن النسائي، مسند أحمد، صحیح الجامع (5108)
[2] مستدرک حاکم، کتاب الحدود۔
[3] مسند أحمد، صحیح الجامع (5891)
[4] سنن أبي داود، سنن الترمذي، سنن ابن ماجہ، مستدرک حاکم، مسند أحمد، صحیح الجامع (5093، 5114)
[5] معجم الطبراني الکبیر، صحیح الجامع (5094)
[6] سنن الترمذي، کتاب الأحکام۔
[7] معجم الطبراني الکبیر، شرح السنۃ للبغوي، صحیح الجامع (5111) الصحیحۃ، رقم الحدیث (4320)