کتاب: حقوق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا - صفحہ 159
۲۳ تا۲۶۔ کھانے، لکھنے، کھلانے اور سود کی گواہی دینے والے دونوں شخص۔[1]
سود سے متعلقہ پانچوں لوگوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔[2]
۲۷۔ جسم کے کسی بھی حصے پر بیل بوٹے گودنے والے اور گدوانے والے۔
۲۸۔ بالوں میں مصنوعی بالوں کا جُوڑا (وگ) لگانے والی اور لگوانے والی۔ [3]
۲۹۔ حسن بڑھانے کے لیے دانتوں کو کشادہ کرنے والی اور کروانے والی۔[4]
ایک اور حدیث میں بھی گودنے، گدوانے، بال نوچنے نچوانے اور دانتوں میں کشادگی کرنے اور کروانے والی پر اللہ کی لعنت کا ذکر آیا ہے۔ [5]
۳۰۔ دھوکہ و فریب دینے والے یہود (و غیرہ)۔ [6]
۳۱۔ جس نے اپنے والد پر لعنت کی۔
۳۲۔ غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنے والے۔
۳۳۔ اہلِ بدعت کو پناہ دینے والے۔
۳۴۔ کسی کی زمین [کھیت و پلاٹ و غیرہ] پر ناجائز قبضہ کرنے والے۔[7]
[1] مختصر صحیح مسلم (955) سنن أبي داود، سنن الترمذي، ابن ماجہ، ابن حبان، بیہقي، مسند أحمد۔ صحیح الجامع (5089۔ 5090)
[2] صحیح مسلم کتاب البیوع۔
[3] صحیحین، سنن أربعہ و مسند أحمد، صحیح الجامع (5101)
[4] صحیح البخاري، کتاب اللباس۔
[5] صحیحین و سنن أربعہ و مسند أحمد۔ مختصر صحیح مسلم، رقم الحدیث (1386) و صحیح الجامع، رقم الحدیث (5104)
[6] صحیح البخاري، کتاب الأنبیاء، سنن أبي داود، سنن البیہقي، مسند أحمد، الأحادیث المختارۃ للضیاء، صحیح الجامع، رقم الحدیث(5107)
[7] صحیح مسلم، کتاب الأضاحي، مختصر صحیح مسلم، رقم الحدیث (1261) سنن النسائي و مسند أحمد بحوالہ صحیح الجامع (5112)