کتاب: حقوق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین رسالت کی شرعی سزا - صفحہ 15
3۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ۔
4۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا حکم وفضیلت۔
5۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے تقاضے۔
6۔ پرتشدّد مظاہروں، توڑ پھوڑ، گھیراؤ جلاؤ اور جانی و مالی نقصان کرنے کی شرعی حیثیت۔
7۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے (توہینِ رسالت) کی سزا۔
یہ کتاب دراصل ہماری ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو مشار الیہ موقع پر سعودی ریڈیو (مکہ مکرمہ ) سے کئی ماہ تک مسلسل نشر ہوتی رہیں جنھیں ہماری لختِ جگر امّ طلحہ نبیلہ قمر، الریاض ۔ نے مرتب کردیا ہے۔ فَجَزَاہَا اللّٰہُ خَیْراً وَوَفَّقَہَا لِکُلِّ خَیْرٍ وَسَعَادَۃٍ۔
اس کتاب کی طباعت اور نشر و اشاعت میں ہمارے جن احباب نے جو بھی تعاون کیا ہے ہم ان سب کے شکر گزار اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اور ان سب کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو محشر کے روز ہمارا بھی شافع بنائے ۔ آمین
طالبِ شفاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین
۱۷/۱۴۳۰ھ= ۱۰/ ۲۰۰۹ء
ترجمان سپریم کورٹ الخبر ، و داعیہ متعاون ، مراکزِ دعوت و ارشاد
الدمّام ، الخبر ، الظہران ائیر بیس (سعودی عرب )