کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 99
دوسرا رکن:اثبات(إلا اللّٰہ) کلمہ طیبہ کا دوسرا رکن درج ذیل امور کو شامل ہے: 1۔ صرف اللہ تعالیٰ کا قصد کرنا یعنی بندہ اپنی عبادت میں اکیلئے اللہ تعالیٰ کا قصد کرے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَ ٭ ألاَ لِلّٰہِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ وَالَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖ أَوْلِیَائَ مَا نَعْبُدُہُمْ إِلاَّ لِیُقَرِّبُوْنَا إِلَی اللّٰہِ زُلْفٰی إِنَّ اللّٰہَ یَحْکُمُ بَیْنَہُمْ فِیْ مَا ہُمْ فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ إِنَّ اللّٰہَ لاَ یَہْدِیْ مَنْ ہُوَ کَاذِبٌ کَفَّارٌ﴾[الزمر:۲۔۳] ترجمہ:’’ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل کیا ہے۔ لہذا آپ دین کو اس کیلئے خالص کرتے ہوئے اسی کی عبادت کریں۔یاد رکھئے ! بندگی خالصتا اللہ ہی کیلئے ہے۔اور جن لوگوں نے اللہ کے علاوہ ولی بنا رکھے ہیں(وہ کہتے ہیں کہ)ہم تو ان کی عبادت صرف اس لئے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اللہ کے قریب کردیں۔جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں یقینا اللہ ان کے درمیان فیصلہ کردے گا۔اللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور منکرِ حق ہو۔’‘ نیز فرمایا:﴿قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَ﴾[الزمر:۱۱] ترجمہ:’’کہہ دیجئے:مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں دین کو اس کیلئے خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کروں۔’‘ اور حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:(مَنْ عَمِلَ عَمَلاً أَشْرَکَ فِیْہِ مَعِیَ غَیْرِیْ تَرَکْتُہُ وَشِرْکَہُ)