کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 94
کلمہ طیبہ(لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ)کے دوارکان: پہلا رکن(لا إلہ) ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ باقی تمام معبودوں کی نفی ہے،مثلا(آلہۃ،انداد،طواغیت اور أرباب)وغیرہ۔ دوسرا رکن(إلا اللّٰه) ہے جس میں صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کا اثبات ہے،مثلا صرف اسی کا قصد کرنا،اسی کی تعظیم کرنا،صرف اسی سے محبت کرنا،اسی سے ڈرنا اور امید رکھنا،وغیرہ۔