کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 83
خاطر لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ کہتا ہے۔‘‘ ٭ کلمہ طیبہ کے کہنے والے شخص کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں جیسا کہ صحیح حدیث میں وارد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ‘’جو شخص مکمل وضو کرنے کے بعد یہ دعا پڑھتا ہے اس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،وہ جس سے چاہے داخل ہو جائے: (أَشْھَدُ أنْ لاَ اِلٰہَ إلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْھَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ)[مسلم:۲۳۴] ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ سوائے اللہ کے کوئی معبودِ برحق نہیں،وہ اکیلا ہے کوئی اس کا شریک نہیں۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں’‘ ٭ کلمہ طیبہ اتنا عظیم ہے کہ اگر اس کا آسمانوں اور زمین سے وزن کیا جائے تو اس کا وزن زیادہ ہو گا جیسا کہ مسند احمد میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ‘’حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی موت کے وقت اپنے بیٹے کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا:میں تمہیں لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ کے پڑھنے کا حکم دیتا ہوں کیونکہ اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایک پلڑے میں رکھ دی جائیں اور لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ کو دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ والا پلڑا زیادہ وزنی ہو گا۔اور اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں کسی بند دائرے میں ہوتے تو لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ انھیں تباہ کردیتا۔’‘[الصحیحۃ للألبانی:۱۳۴] ٭ یہ کلمہ سب سے افضل ذکر ہے اور اس کا اجر وثواب سب سے زیادہ بڑھایا جاتا