کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 72
۱۱۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے دل کی تواضع اور اپنے محتاج ہونے کا اظہار کرنا۔
۱۲۔ رات کے آخری تہائی حصے میں ‘ جب اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے ‘ خلوت میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا،قرآن مجید کی تلاوت کرنا اور آخر میں استغفار اور توبہ کرنا۔
۱۳۔ اہلِ خیر،اللہ سے محبت کرنے والوں اور نیک لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور ان کی گفتگو اور سیرت سے استفادہ کرنا۔
۱۴۔ہر وہ چیز جو انسان کے دل اور اللہ کے درمیان حائل ہو اس سے دور رہنا۔
۱۵۔ فضول گفتگو،زیادہ کھانا پینا،فضول چیزوں کو دیکھنا اور فضول لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا۔۔۔ ان چاروں فضول کاموں سے پرہیز کرنا۔
۱۶۔ انسان اپنے بھائی کیلئے بھی وہی چیز پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہو اور اس سلسلے میں اپنے نفس کے خلاف جہاد کرے۔
۱۷۔ مومنوں کے بارے میں کینہ،بغض،حسد،تکبر،خود پسندی اور فخر سے اپنے دل کو پاک رکھنا۔
۱۸۔ اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر رضا مندی کا اظہار کرنا۔
۱۹۔ نعمتوں پر شکر کرنا اور مصائب میں صبر کرنا۔
۲۰۔گناہوں کے ارتکاب کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا۔
۲۱۔نیک اعمال کثرت سے کرنا مثلا مسلمانوں سے نیکی کرنا،اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا اور صلہ رحمی وغیرہ۔
۲۲۔ ہر چھوٹے بڑے معاملہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنا۔
۲۳۔اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔
۲۴۔حلال کھانا۔
۲۵۔نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا۔