کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 70
اسماء وصفات ثابت ہوتی ہے۔لہذا اس تقسیم کو بدعت قرار دینا بہت بڑا مغالطہ ہے جیسا کہ اس دور میں کئی جاہل اور گمراہ لوگ اسے بدعت تصور کرتے ہیں۔ فرمان الٰہی ہے:﴿یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ بِأَفْوَاہِہِمْ وَاللّٰہُ مُتِمُّ نُوْرِہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ﴾[الصف:۸] ترجمہ:’’وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے پھونک مار کر بجھانا چاہتے ہیں ا ور اللہ اپنے نور کو پورا کرنا چاہتا ہے چاہے کفار کو یہ بات کتنی ہی ناگوار گذرے۔‘‘انتہی