کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 66
گیر لوگوں کی بات نہ مانو جو قبر پرستی کو چھوڑنے کی دعوت دیتے ہیں اور اولیاء کرام کی گستاخی کرتے ہیں۔’‘
خلاصہ یہ ہے کہ توحید الوہیت صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے اور غیر اللہ کی عبادت کو چھوڑنے کا نام ہے۔یہی وہ توحید ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء ورسل علیہم السلام کو مبعوث فرمایا،اپنی کتابوں کو نازل کیا اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو پیدا کیا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلاَّ لِیَعْبُدُوْنِ﴾[الذاریات:۵۶]
ترجمہ:’’میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیا کہ وہ بس میری ہی عبادت کریں۔’‘
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں نے انھیں اس لئے پیدا کیا کہ وہ میری ربوبیت کا اقرار کریں !
اسی طرح فرمایا:﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلاً أَنِ اعْبُدُوْا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ﴾[النحل:۳۶]
ترجمہ:’’اورہم نے ہر امت کی طرف ایک رسول اس پیغام کے ساتھ مبعوث فرمایا کہ لوگو ! اﷲ ہی کی عبادت کرو اور غیر اﷲ کی عبادت سے بچتے رہو۔’‘
تو اس میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ لوگو ! میرے رب ہونے اور خالق ورازق ہونے کا اقرار کرو !
یہی وہ توحید ہے کہ جس کو ماننے سے مشرکین نے صاف انکار کیا اور وہ اہلِ زمیں میں سب سے زیادہ اس کا انکار کرنے والے تھے۔شیطان نے انھیں اپنے معبودان(باطلہ)کو نہ چھوڑنے اور اکیلے اللہ تعالیٰ کیلئے تمام عبادات کو خالص نہ کرنے سے منع