کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 6
کتاب: حقیقت شہادتین
مصنف: رابعۃ الطویل
پبلیشر: مکتبہ حسین محمد بادامی باغ لاہور
ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
مختلف علماء کرام کے تاثرات
1۔سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللّٰه آل الشیخ حفظہ اللّٰه
مفتیٔ اعظم سعودی عرب
‘’میں نے کتاب’’حقیقت ِ شہادتین:أشہد أن لا إلہ إلا اللّٰه وأن محمدا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم’‘ کا مطالعہ کیا اور اس میں جو مفید مضامین موجود ہیں جنہیں فاضل علماء اور معروف اہلِ علم کی کتب،ان کے رسائل،دروس اور خطبات سے نقل کیا گیا ہے ‘ میں نے انھیں پڑھا تو اس کتاب کو میں نے مفید پایا۔
میں مؤلفہ کا شکر گذار ہوں کہ انھوں نے مسلمانوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے توحید ِ الہی اور اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم جیسے عظیم معاملے میں اس قدر اہتمام کیا۔اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہم سب کو علم ِ نافع اور عمل ِ صالح نصیب فرمائے،ہماری نِیات اور اعمال کو درست کرے،ہمیں دین کی سمجھ دے اور سید المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو مضبوطی سے تھامنے کی توفیق دے۔’‘
2۔سماحۃ الشیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد آل الشیخ
وزیر مذہبی امور سعودی عرب
‘’میں نے محترمہ’’رابعہ الطویل’‘ کی کتاب’’حقیقت ِ شہادتین:أشہد أن لا إلہ إلا اللّٰه وأن محمدا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم’‘ کامطالعہ کیا جو ایک مفید کتاب ہے اور انتہائی اہم مسائل پر مشتمل ہے اور مؤلفہ نے اس میں قابلِ قدر محنت صرف کی ہے۔اللہ تعالی انھیں جزائے خیر دے۔’‘واللّٰه اعلم وصلی اللّٰه علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔