کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 43
ترجمہ:’’اے لوگو ! اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔’‘
نیز فرمایا:﴿فَفِرُّوْا إِلَی اللّٰہِ إِنِّیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ٭ وَلاَ تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰہِ إِلٰہاً آخَرَ إِنِّیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌمُّبِیْنٌ﴾[الذاریات:۵۰۔۵۱]
‘’لوگو ! تم سب اللہ کی جناب میں پناہ لو،میں بے شک اس کی طرف سے تمہارے لئے صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔اور تم لوگ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بناؤ،میں بے شک اس کی جانب سے تمہارے لئے صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔’‘
اور ہر نبی نے اپنی قوم کو یہی دعوت دی:
﴿یَا قَوْمِ اعْبُدُوْا اللّٰهَ مَالَکُمْ مِنْ إِلٰہٍ غَیْرُہ﴾[الأعراف:۵۹]
‘’اے میری قوم ! تم اﷲ ہی کی عبادت کرو،اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں۔‘‘
اور فرمایا:﴿وَمَآ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِن رَّسُوْلٍ إِلاَّ نُوْحِیْ إِلَیْہِ أََنَّہُ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنَا فَاعْبُدُوْنِ﴾[الأنبیاء:۲۵]
ترجمہ:’’اور ہم نے آپ سے پہلے جو رسول بھی بھیجا اس پر یہی وحی نازل کی کہ میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے،اس لئے تم سب میری ہی عبادت کرو۔‘‘
اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو بھی توحید ہی کے ساتھ خطاب فرماتا ہے تاکہ ان کے ایمان میں اضافہ ہو اور توحید پر یقین ِ کامل رکھتے ہوئے انھیں اطمینان نصیب ہو اور وہ اس میں کسی قسم کا خلل لانے سے بچے رہیں۔ارشاد ہے:
﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا آمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِہٖ وَالْکِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوْلِہٖ وَالْکِتٰبِ الَّذِیْ أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَمَنْ یَّکْفُرْ بِاللّٰهِ وَمَلاَئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِیْدًا﴾[النساء:۱۳۶]