کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 37
علم ِ عقیدہ کے موضوعات توحید،ایمان،اسلام،غیبی امور،نبوت،تقدیر،مستقبل میں پیش آنے والے حوادث،یقینی اورمتفق علیہ احکام اور پورے دین اور اعتقادی امور کے اصول وضوابط۔۔۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ خواہش پرست،اہلِ بدعت اور تمام مذاہب باطلہ اور گمراہ فرقوں پر رد اور ان کے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃ کا موقف۔ علم ِ عقیدہ میں چند مفید کتب الأصول الثلاثۃ / الشیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللّٰه القول المفید / الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہما اللّٰه العقیدۃ الواسطیۃ / شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰه فتح المجید / الشیخ عبد الرحمن بن حسن آل الشیخ رحمہ اللّٰه تحقیق الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللّٰه إعانۃ المستفید بشرح کتاب التوحید / الشیخ صالح الفوزان