کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 279
خاتمہ
اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک دعا یوں ذکر فرماتا ہے:
﴿وَلاَ تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ ٭ یَوْمَ لاَ یَنْفَعُ مَالٌ وَّلاَ بَنُوْنَ ٭ إِلاَّ مَنْ أَتَی اللّٰہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ﴾[الشعراء:۸۷۔۸۹]
ترجمہ:’’اور جس دن لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے مجھے رسوا نہ کرنا۔جس دن نہ مال کوئی فائدہ دے گا اور نہ اولاد۔الا یہ کہ کوئی اطاعت گذار دل لے کر اللہ کے ہاں حاضر ہو۔‘‘
اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(أَلاَ وَإِنَّ فِیْ الْجَسَدِ مُضْغَۃً إِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ لَہَا سَائِرُ الْجَسَدِ،وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہُ،أَلاَ وَہِیَ الْقَلْبُ)[بخاری:۵۲،مسلم:۱۵۹۹]
ترجمہ:’’خبردار ! جسم میں ایک گوشت کا لوتھڑا ایسا ہے کہ جب وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہوجاتا ہے اور جب اس میں بگاڑ ہو توپورے جسم میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ خبر دار ! گوشت کا وہ لوتھڑا دل ہے۔‘‘
مذکورہ آیتِ کریمہ اور حدیثِ نبوی سے ثابت ہوتا ہے کہ دل جسم کے باقی اعضاء کا سردار ہے۔
اور الشیخ / صالح بن حمید حفظہ اللّٰہ کہتے ہیں:
‘’میرے بھائیو ! سب لوگوں کو خاص طور پر طالبعلموں کو چاہئے کہ جب وہ عام لوگوں کے سامنے توحید بیان کر رہے ہوں تو انھیں اس بات کی دعوت دیں کہ وہ اپنے