کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 278
زندگی ہی میں انھیں جنت کی بشارت سنا دی گئی۔ 11.کلمہ طیبہ انسانی نفس کی تربیت عدل وانصاف پر کرتا ہے۔ 12.اس کلمہ کی برکت سے انسان تردد اور شک وشبہ سے بچ جاتا ہے۔ 13.یہ کلمہ مسلمانوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرتا ہے۔ 14.اس کلمہ کے اقرار کے بعد موحدین کے نفوس میں اللہ کے راستے میں مال اور حتی کہ اپنی جان تک قربان کر دینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ 15.کلمہ طیبہ کا اقرار کرنے سے اقرار کرنے والا اللہ تعالیٰ کی معیت کو محسوس کرتا ہے۔ 16.اس سے علم وبصیرت کا نور حاصل ہوتا ہے،کیونکہ توحید روشنی اور شرک اندھیرا ہے۔ 17.اس کلمہ کے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ کلمہ گو مسلمانوں سے دوستی اور اس سے انکار کرنے والوں سے نفرت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ اگر یہ آثار وفوائد کوئی شخص محسوس کرے تو وہ اللہ کا شکر ادا کرے اور جو شخص انھیں محسوس نہ کرے تواسے اپنی توحید اور اپنے آپ کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے۔