کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 274
آپ ذرا ان دو سورتوں میں غور کریں کہ جن کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بار بار پڑھا کرتے تھے۔اللہ رب العزت کا فرمان ہے:
﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ ٭ اَللّٰہُ الصَّمَدُ ٭ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ٭ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُوًا أَحَدٌ﴾[الاخلاص]
ترجمہ:’’آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ایک ہے،اللہ بے نیاز ہے،نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور اس کا ہمسرکوئی نہیں۔‘‘
نیز فرمایا:﴿قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ ٭ لاَ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ ٭ وَلاَ أَنْتُمْ عَابِدُوْنَ مَا أَعْبُدُ ٭ وَلاَ أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ ٭ وَلاَ أَنْتُمْ عَابِدُوْنَ مَا أَعْبُدُ ٭ لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنٌ﴾[الکافرون]
ترجمہ:’’آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو ! جس کی تم عبادت کرتے ہو میں اس کی عبادت نہیں کر سکتا۔اور نہ تم اس کی عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔اور نہ میں اس کی عبادت کرتا ہوں جس کی تم نے عبادت کی۔اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔تمہارے لئے تمہار دین اور میرے لئے میرا دین۔‘‘
پہلی سورت ثلث القرآن(قرآن کا تیسرا حصہ)اور دوسری سورت ربع القرآن(قرآن کا چوتھا حصہ)ہے۔پہلی سورت میں اللہ تعالیٰ کی توحید ہے اور دوسری میں شرک سے براء ت کا اعلان ہے۔
میرے مومن بھائیو ! میں آپ کو پھر یہ وصیت کرتا ہوں کہ آپ مسائل توحید اور مسائلِ شرک کے بارے میں اہلِ علم کی کتب کا مطالعہ کرتے رہا کریں،کیونکہ توحید کے اثبات سے اور شرک کی نفی کرنے سے ہی آپ اور ہم سب کی نجات ہو گی اور اسی