کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 263
4. اللہ تعالیٰ کی عبادت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر کرنا یعنی اللہ کی عبادت خواہشات نفس یا بدعات اور نئے ایجاد کردہ امور کے ذریعے نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ صحیحہ کی روشنی میں کرنا۔ لہذا کسی شخص کی یہ شہادت(وأشہد أن محمدا رسول اللّٰہ)اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی اور وہ اس وقت تک سچا مسلمان نہیں ہو گا جب تک کہ وہ ان چاروں امور پر عمل نہیں کرے گا۔[أشرطۃ شرح الأصول الثلاثۃ۔الشیخ صالح آل الشیخ]