کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 26
ہوتا ہے وہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بھی ہوتا ہے۔اور یہ بہت بڑا شرف ہے اور اس سے زیادہ شرف کی بات یہ ہے کہ شہادتین میں بھی اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرموجود ہے ‘ وہ شہادتین جو کہ اسلام کی بنیاد ہیں،سلامتی والے گھر(جنت)کی چابی ہیں اور جان،مال اور عزت کی حفاظت کرنے والی ہیں یعنی(أشہد أن لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وأن محمدا رسول اللّٰه)انتہی کلامہ