کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 25
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کا خلاصہ خوشخبری دینا،ڈرانا اور بصیرت وحکمت کے ساتھ اللہ کی طرف دعوت دینا۔یہ ہے آپ کی دعوت کا خلاصہ۔فرمان الٰہی ہے:﴿یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا﴾[الأحزاب:۴۵] ترجمہ:’’اے نبی ! یقینا ہم نے ہی آپ کو(رسول بنا کر)گواہیاں دینے والا،خوشخبریاں سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا۔’‘ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور آپ کی شریعت اور آپ کی کتاب تمام شریعتوں اور کتابوں پر غالب اور انھیں منسوخ کرنے والی ہے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أبَا أَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَبِیِّیْنَ﴾[الأحزاب:۴۰] ترجمہ:’’محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)تم لوگوں میں کسی کے باپ نہیں۔وہ تو اللہ کے رسول اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں۔‘‘ نیز فرمایا:﴿وَأَنْزَلْنَا إِلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ الْکِتَابِ وَمُہَیْمِنًا عَلَیْہِ﴾[المائدہ:۴۸] ترجمہ:’’اور ہم نے آپ پر برحق کتاب نازل کی ہے جو کہ پہلی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے اور اس پر غالب وشاہد ہے۔’‘ اللہ تعالیٰ نے آپ کا سینہ کھول دیا،آپ کا بوجھ اتار دیا اور جس نے آپ کے حکم کی خلاف ورزی کی اسے ذلیل کردیا اور آپ کا ذکر بلند کیا،چنانچہ جہاں اللہ تعالیٰ کا ذکر