کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 228
نے رخ کیا۔پھر ہم اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بدترین ٹھکانا ہے۔‘‘
اسی طرح فرمایا:﴿ذٰلِکَ بِأَنَّہُمْ شَاقُّوْا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ وَمَنْ یُّشَاقِقِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ فَإِنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴾[الأنفال:۱۳]
‘’ یہ اس لئے تھا کہ انھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی تھی اور جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو شدید سزا دینے والا ہے۔‘‘
اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿أَلَمْ یَعْلَمُوْا أَنَّہُ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ فَأَنَّ لَہُ نَارَ جَہَنَّمَ خَالِدًا فِیْہَا ذٰلِکَ الْخِزْیُ الْعَظِیْمُ﴾[التوبۃ:۶۳]
‘’کیا انھیں معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا اس کے لئے یقینا جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔یہ بہت بڑی رسوائی ہے۔‘‘
قارئین کرام ! یہ ہے محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی دینے کی حقیقت جسے ہم نے تفصیل سے بیان کیا ہے۔اور اسے الشیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے درج ذیل الفاظ میں مختصرا بیان کیا ہے:(طَاعَتُہُ فِیْمَا أَمَرَ،وَتَصْدِیْقُہُ فِیْمَا أَخْبَرَ،وَاجْتِنَابُ مَا نَہَی عَنْہُ وَزَجَرَ،وَأَلاَّ یُعْبَدَ اللّٰہُ إِلاَّ بِمَا شَرَعَ)
یعنی’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کرنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن باتوں کی خبر دی ان میں آپ کی تصدیق کرنا اور جن کاموں سے آپ نے منع فرمایا ان سے اجتناب کرنا اور اللہ کی عبادت آپ کے طریقے پر کرنا۔‘‘