کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 221
ترجمہ:’’یقینا ہم نے تجھے گواہی دینے والا،خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے تاکہ(اے مسلمانو)تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ،اس کی مدد کرو اور اس کا ادب کرو۔اور صبح وشام اس(اللہ)کی تسبیح بیان کرو۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ مہاجرین کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:
﴿لِلْفُقَرَائِ الْمُہَاجِرِیْنَ الَّذِیْنَ أُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِہِمْ وَأَمْوَالِہِمْ یَبْتَغُوْنَ فَضْلاً مِّنَ اللّٰہِ وَرِضْوَانًا وَّیَنْصُرُوْنَ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ أُوْلٰئِکَ ہُمُ الصَّادِقُوْنَ﴾[الحشر:۸]
ترجمہ:’’(نیز وہ مال)ان محتاج مہاجرین کیلئے ہے جو اپنے گھروں اور اپنی جائیدادوں سے نکالے گئے۔وہ محض اللہ کا فضل اور اس کی رضا چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔یہی لوگ سچے ہیں۔‘‘
نیز ارشاد فرمایا:﴿إِلاَّ تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُ﴾[التوبۃ:۴۰]
‘’اگرتم اس(نبی)کی مدد نہ کروگے تو(اس سے پہلے)اللہ تعالیٰ نے اس کی مدد کی۔‘‘
یاد رہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد آپ کی نصرت اس طرح ہو گی کہ آپ کی سنت مطہرہ کی نصرت وتائید کی جا ئے۔
اسی طرح محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دوست بنایا جائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿إِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلاَۃَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکَاۃَ وَہُمْ رَاکِعُوْنَ ٭ وَمَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا فَإِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ہُمُ الْغَالِبُوْنَ﴾[المائدۃ:۵۵۔۵۶]
ترجمہ:’’(ایمان والو)تمہارے دوست صرف اللہ،اس کا رسول اور وہ ایمان