کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 219
ترجمہ:’’تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتایہاں تک کہ میں اسے اس کی اولاد،اس کے والد اور دیگرتمام لوگوں کی نسبت زیادہ محبوب بن جاؤں۔‘‘
اسی طرح حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(ثَلاَثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ وَجَدَ حَلاَوَۃَ الْإِیْمَانِ:أَنْ یَّکُوْنَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا۔۔۔۔)[بخاری:۱۶،مسلم:۴۳]
ترجمہ:’’تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جو کسی شخص میں موجود ہوں تووہ ان کے ذریعے ایمان کی لذت اور اس کے مٹھاس کو پا لیتا ہے:ایک یہ کہ اسے اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کے ساتھ سب سے زیادہ محبت ہو۔۔۔۔’‘
اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو وعید سنائی ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر کسی اور کی محبت کو فوقیت دیتا ہو۔ ارشاد باری ہے:
﴿قُلْ اِنْ کَانَ آبَآؤُکُمْ وَاَبْنَآؤُکُمْ وَاِخْوَانُکُمْ وَاَزْوَاجُکُمْ وَعَشِیْرَتُکُمْ وَاَمْوَالُنِ اقْتَرَفْتُمُوْہَا وَتِجَارَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَمَسَاکِنُ تَرْضَوْنَہَا اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَجِہَادٍ فِیْ سَبِیْلِہٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰی یَأتِیَ اللّٰہُ بِأَمْرِہٖ وَاللّٰہُ لاَ یَہْدِی الْقَوْمَ الْفَاسِقِیْنَ﴾[التوبۃ:۲۴]
ترجمہ:’’(اے میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم)فرمادیجئے ! اگر تمہارے آباء واجداد،اولاد واحفاد،برادران،بیویاں،قبیلہ وخاندان،کمایا ہوا مال ومنال،تجارتی کاروبار جس میں تمہیں نقصان کا اندیشہ ہے اور تمہارے پسندیدہ قصور ومحلات تمہیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہیں تو پھر حکمِ الٰہی(عذاب)کا انتظار کرو۔اور اللہ تعالیٰ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔’‘
اورحضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ