کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 216
اسے سخت عذاب کی وعید سنائی ہے جس نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے انکار کیا۔ارشاد ہے:﴿فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ کَذَبَ عَلَی اللّٰہِ وَکَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَائَ ہُ أَلَیْسَ فِیْ جَہَنَّمَ مَثْوًی لِّلْکَافِرِیْنَ﴾[الزمر:۳۲] ترجمہ:’ ’ پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچی بات اس کے سامنے آئی تو اس نے اسے جھٹلا دیا ! کیا ایسے کافروں کا جہنم میں ہی ٹھکانا نہیں ؟’‘ اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ المدثر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق نہ کرنے والوں اور قرآن مجید کو جھٹلانے والوں کے بارے میں ارشاد فرمایا: ﴿ذَرْنِیْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا ٭ وَجَعَلْتُ لَہُ مَالاً مَّمْدُوْدًا ٭ وَبَنِیْنَ شُہُوْدًا ٭ وَمَہَّدْتُّ لَہُ تَمْہِیْدًا ٭ ثُمَّ یَطْمَعُ أَنْ أَزِیْدَ ٭ کَلاَّ إِنَّہُ کَانَ لِآیَاتِنَا عَنِیْدًا ٭ سَأُرْہِقُہُ صَعُوْدًا ٭إِنَّہُ فَکَّرَ وَقَدَّرَ ٭ فَقُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَ ٭ ثُمَّ قُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَ ٭ ثُمَّ نَظَرَ ٭ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ٭ ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَ ٭ فَقَالَ إِنْ ہٰذَا إِلاَّ سِحْرٌ یُّؤْثَرُ ٭ إِنْ ہٰذَا إِلاَّ قَوْلُ الْبَشَرِ ٭ سَأُصْلِیْہِ سَقَرَ﴾[المدثر:۱۱۔ ۲۶] ترجمہ:’’مجھے اور جسے میں نے اکیلا پیدا کیا اسے چھوڑ دیجئے۔اور اسے میں نے کافی مال عطا کیا اور ہر وقت موجود رہنے والے بیٹے دئیے اور ہر طرح سے اس کیلئے(ریاست کی)راہ ہموار کی۔پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور دوں۔ہرگز نہیں،کیونکہ وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے۔عنقریب اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا۔ اس نے سوچ کر اندازہ لگایا۔پھر اس پر اللہ کی مار ! اس نے کیسا اندازہ کیا۔پھر اس پر اللہ کی مار ! اس نے کیسا اندازہ کیا۔پھر دیکھا،پھر اس نے ترش روئی اختیار کی