کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 212
کرتے ہیں۔اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں۔’‘ اسی طرح اللہ رب العزت کا فرمان ہے: ﴿وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلاَمِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِیْ الْآخِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ﴾[آل عمران:۸۵] ترجمہ:’’اور جو شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے تو اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔‘‘ اس بات پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے اور یہ ان کے نزدیک ثابت شدہ اور یقینی عقائد میں سے ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے سلسلے میں ایسی صریح اور واضح آیات موجود ہیں کہ جن کے بعد کوئی عذر باقی نہیں رہا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یَا أَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَائَ کُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّکُمْ فَآمِنُوْا خَیْرًا لَّکُمْ﴾[النساء:۱۷۰] ترجمہ:’’اے لوگو ! تمہارا رسول تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق لے کر آ چکا،لہذا تم ایمان لے آؤ۔یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔’‘ نیز فرمایا:﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا آمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَالْکِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوْلِہٖ وَالْکِتٰبِ الَّذِیْ أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَمَنْ یَّکْفُرْ بِاللّٰہِ وَمَلاَئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِیْدًا﴾[النساء:۱۳۶] ‘’اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ پر،اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اور اس کتاب پر ایمان لے آؤ جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور اسی طرح ان کتابوں پر بھی جو اس نے اس سے پہلے نازل کی ہیں۔اورجس شخص نے اللہ تعالیٰ،اس کے فرشتوں،اس کی کتابوں،اس کے رسولوں اور قیامت کے دن سے کفر کیا وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا۔’‘