کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 211
بلانے والے کی بات نہ مانے تو وہ زمین میں(بھاگ کر)اسے عاجز نہیں کر سکتا اور نہ اس کے بغیر اس کا کوئی حامی ہو گا۔یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے میں یہ بھی شامل ہے کہ اس بات پر یقین کامل ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے ہیں جن کی عبادت نہیں کی جا سکتی اور آپ رسول ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
ختم نبوت پر ایمان
اسی طرح اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء ورسل علیہم السلام میں سب سے آخری رسول ہیں اور آپ پر نازل کی گئی کتاب آسمانی کتابوں میں سب سے آخری کتاب ہے اور ان پر نگران ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پہلی شریعتوں کیلئے ناسخ ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَبِیِّیْنَ﴾[الأحزاب:۳۳]
ترجمہ:’’محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)تمھارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں،لیکن آپ اللہ کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے سلسلے کو ختم کرنے والے۔’‘
نیز فرمایا:﴿اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الأُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہُ مَکْتُوْبًا عِنْدَہُمْ فِیْ التَّوْرَاۃِ وَالْإِنْجِیْلِ یَأْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَاہُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْہِمُ الْخَبَائِثَ وَیَضَعُ عَنْہُمْ إِصْرَہُمْ وَالأَغْلاَلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْہِمْ﴾[الأعراف:۱۵۷]
’’جو لوگ ایسے رسول،نبی اُمی کی اتباع کرتے ہیں جس کو وہ اپنے پاس تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ انھیں نیک باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں۔اور پاکیزہ چیزوں کو حلال کرتے ہیں اور نا پاک چیزوں کو ان پر حرام