کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 210
کَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ)[مسلم:۱۵۳]
ترجمہ:’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کی جان ہے ! اس امت کا کوئی شخص خواہ یہودی ہو یا نصرانی میرے بارے میں سنے،پھر اس حالت میں اس کی موت آجائے کہ وہ اس دین پر ایمان نہیں لایا جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے تو وہ یقینی طور پر جہنم والوں میں ہو گا۔’‘
بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت جنوں کیلئے بھی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَیْکَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوْہُ قَالُوْا أَنْصِتُوْا فَلَمَّا قُضِیَ وَلَّوْا إِلٰی قَوْمِہِمْ مُّنْذِرِیْنَ ٭ قَالُوْا یَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا کِتَابًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوْسیٰ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ یَہْدِیْ إِلیَ الْحَقِّ وَإِلیٰ طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ ٭ یَا قَوْمَنَا أَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰہِ وَآمِنُوْا بِہٖ یَغْفِرْ لَکُمْ مِّنْ ذُنُوْبِکُمْ وَیُجِرْکُمْ مِّنْ عَذَابٍ أَلِیْمٍ ٭ وَمَنْ لاَّ یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰہِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِیْ الْأرْضِ وَلَیْسَ لَہُ مِنْ دُوْنِہٖ أَوْلِیَائُ أُوْلٰئِکَ فِیْ ضَلاَلٍ مُّبِیْنٍ﴾[الأحقاف:۲۹۔۳۲]
ترجمہ:’’اور جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو آپ کی طرف لائے جو قرآن سن رہے تھے،جب وہ اس مقام پر پہنچے تو کہنے لگے:خاموش ہو جاؤ۔ پھر جب قرآن پڑھا جا چکا تو وہ ڈرانے والے بن کر اپنی قوم کے پاس لوٹے۔کہنے لگے:اے ہماری قوم ! ہم نے ایسی کتاب سنی ہے جو موسی(علیہ السلام)کے بعد نازل ہوئی ہے،وہ اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اورحق اور صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔اے ہماری قوم ! اللہ کی طرف بلانے والے کی بات مان لو اور اس پر ایمان لے آؤ،وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں المناک عذاب سے بچا لے گا۔اور جو اللہ کی طرف