کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 202
باقی رہے گی۔)اس لئے مجھے امید ہے کہ روزِ قیامت میری اتباع کرنے والوں کی تعداد(دوسرے انبیاء کے متبعین کی نسبت)زیادہ ہوگی’‘[بخاری:۴۹۸۱،مسلم:۱۵۲]
قرآن مجید ایسا معجزۂ خالدہ ہے کہ جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لے رکھاہے۔ارشاد باری ہے:﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَہُ لَحَافِظُوْنَ﴾[الحجر:۹]
ترجمہ:’’بے شک ہم نے قرآن مجید کو نازل کیا،اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا:
(وَأَنْزَلْتُ عَلَیْکَ کِتَابًا لاَ یَغْسِلُہُ الْمَائُ،تَقْرَؤُہُ نَائِمًا وَیَقْظَانَ)
‘’اور میں نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی ہے کہ جس کے کلمات کو پانی نہیں دھو سکتا اور جسے آپ سوئے ہوئے اور بیداری کی حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔‘‘[مسلم:۲۸۶۵]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض خصوصیات درج ذیل حدیث میں مذکور ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(أُعْطِیْتُ خَمْسًا لَمْ یُعْطَہُنَّ أَحَدٌ قَبْلِیْ:کَانَ کُلُّ نَبِیٍّ یُبْعَثُ إِلٰی قَوْمِہٖ خَاصَّۃً وَبُعِثْتُ إِلٰی کُلِّ أَحْمَرَ وَأَسْوَدَ،وَأُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تُحَلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِیْ،وَجُعِلَتْ لِیَ الْأرْضُ طَیِّبَۃً طَہُوْرًا وَّمَسْجِدًا،فَأَیُّمَا رَجُلٍ أَدْرَکَتْہُ الصَّلاَۃُ صَلّٰی حَیْثُ کَانَ،وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ بَیْنَ یَدَیْ مَسِیْرَۃِ شَہْرٍ،وَأُعْطِیْتُ الشَّفَاعَۃَ)
ترجمہ:’’مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں۔پہلی یہ کہ ہر نبی کو اس کی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا جبکہ مجھے ہر گورے اور کالے کی طرف بھیجا گیا ہے۔دوسری یہ کہ میرے لئے مالِ غنیمت حلال کیا گیا ہے جبکہ مجھ سے پہلے کسی کیلئے حلال نہیں کیا گیا تھا۔تیسری یہ کہ زمین کو میرے لئے پاک اور مسجد بنایا