کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 201
أَیُّہَا الرَّسُوْلُ﴾یہ خصوصیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور نبی کو نہیں ملی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کئی انبیاء علیہم السلام کو ان کے ناموں کے ساتھ پکارا جیسا کہ اس کا فرمان ہے:﴿یَا آدَمُ اسْکُنْ۔۔﴾،﴿یَا عِیْسَی ابْنَ مَرْیَمَ اذْکُرْ نِعْمَتِیْ۔۔﴾،﴿یَا مُوْسٰی إِنِّی أَنَا اللّٰہُ﴾،﴿یَا نُوْحُ اہْبِطْ بِسَلاَمٍ۔۔﴾،﴿یَا إِبْرَاہِیْمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْیَا۔۔﴾،﴿یَا لُوْطُ إِنَّا رُسُلُ رَبِّکَ﴾،﴿یَا زَکَرِیَّا إِنَّا نُبَشِّرُکَ۔۔﴾،﴿یَا دَاوُوْدُ إِنَّا جَعَلْنَاکَ خَلِیْفَۃً۔۔﴾اور﴿یَا یَحْیٰی خُذِ الْکِتَابَ بِقُوَّۃٍ۔۔﴾بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اس بات سے منع فرمایا کہ وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے نام کے ساتھ پکاریں۔اس کا فرمان ہے:﴿لاَ تَجْعَلُوْا دُعَائَ الرَّسُوْلِ بَیْنَکُمْ کَدُعَائِ بَعْضِکُمْ بَعْضًا﴾[النور:۶۳]
ترجمہ:’’رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کو تم اس طرح مت بلاؤ جیسا کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔’‘
اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ایک یہ ہے کہ ہر نبی کے معجزات گذر گئے لیکن سید الاولین والآخرین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ قیامت تک باقی رہے گا اور وہ ہے قرآن مجید۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:
(مَا مِنَ الْأنْبِیَائِ مِنْ نَّبِیٍّ إِلاَّ قَدْ أُعْطِیَ مِنَ الْآیَاتِ مَا مِثْلُہُ آمَنَ عَلَیْہِ الْبَشَرُ،وَإِنَّمَا کَانَ الَّذِیْ أُوْتِیْتُ وَحْیًا أَوْحَی اللّٰہُ إِلَیَّ،فَأَرْجُوْ أَنْ أَکُوْنَ أَکْثَرَہُمْ تَابِعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)
ترجمہ:’’انبیاء علیہم السلام میں سے ہر نبی کو ایسے معجزات دئیے گئے تھے جیسے اس سے پہلے نبی کو مل چکے تھے اور جن کو دیکھ کر لوگ ان پر ایمان لائے تھے۔تاہم مجھے جو چیز دی گئی ہے وہ ایسی وحی ہے جو اللہ تعالیٰ نے میری طرف نازل فرمائی(اور وہ تاقیامت