کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 195
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ
کسی کے ناموں کی کثرت اس کی عظمت کی دلیل ہوتی ہے۔اور پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی اسمائے مبارکہ ہیں جو کہ عظیم معانی پر دلالت کرتے ہیں۔آپ کا سب سے بڑا نام(محمد صلی اللہ علیہ وسلم)ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں چار مقامات پر ذکر فرمایا ہے اور وہ یہ ہیں:
1﴿مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ أَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَہُم…﴾[الفتح:۲۹]
2﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أبَا أَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَبِیِّیْنَ﴾[الأحزاب:۳۳]
3﴿وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّہُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ کَفَّرَ عَنْہُمْ سَیِّئَاتِہِمْ وَأَصْلَحَ بَالَہُمْ﴾[محمد:۲]
4﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰی أَعْقَابِکُمْ﴾[آل عمران:۱۴۴]
یہ نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام ناموں میں سب سے زیادہ معزز ہے جیسا کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
وشق لہ من اسمہ لیجلہ
فذو العرش محمود وہذا محمد
‘’اور اس نے اپنے نام سے آپ کا نام نکالا تاکہ آپ کو عزت دے۔چنانچہ عرش والا محمود ہے اور یہ محمد ہے’‘
یہ شعر در اصل ابو طالب کا ہے جس کو حضرت حسان رضی اللہ عنہ نے اپنے قصیدے میں