کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 18
طرف انھیں مبعوث کیا گیا۔اور ان کی زبان بھی وہی ہوتی جو لوگوں کی ہوتی تاکہ وہ ان کیلئے دینِ حق کو واضح کر سکیں۔فرمان الٰہی ہے:
﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ إِلاَّ بِلِسَانِ قَوْمِہٖ لِیُبَیِّنَ لَہُمْ فَیُضِلُّ اللّٰہُ مَنْ یَّشَائُ وَیَہْدِیْ مَنْ یَّشَائُ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ﴾[إبراہیم:۴]
ترجمہ:’’اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجا وہ اپنی قوم کی زبان جاننے والا ہوتا تاکہ وہ(دین کی باتیں)ان کیلئے کھول کر بیان کر سکے۔ پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔’‘
اور رسول ہر امت میں بھیجے گئے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:
﴿وَلِکُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُوْلٌ﴾[یونس:۴۷]
ترجمہ:’’اور ہر امت کیلئے ایک رسول بھیجا گیا۔’‘
نیز فرمایا:﴿وَإِنْ مِّنْ أُمَّۃٍ إِلاَّ خَلاَ فِیْہَا نَذِیْرٌ﴾[فاطر:۲۴]
‘’اور جو قوم بھی اس دنیا میں گذر چکی ہے اس کے پاس ایک ڈرانے والا ضرور آیا۔’‘
تمام انبیاء ورسل علیہم السلام کو ایک ہی دین دے کر بھیجا گیا اور وہ ہے دینِ اسلام جو کہ تمام عبادات کواللہ کیلئے خالص کرنے اور غیر اللہ کی عبادت کو چھوڑنے کی دعوت دیتا ہے۔فرمان الٰہی ہے:﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلاً أَنِ اعْبُدُوْا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ﴾[النحل:۳۶]
ترجمہ:’’اور ہم نے ہر امت میں ایک رسول اس پیغام کے ساتھ بھیجا کہ لوگو ! صرف اللہ کی عبادت کرو اور غیر اللہ کی عبادت سے بچتے رہو۔’‘
نیز فرمایا:﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ إِلاَّ نُوْحِیْ إِلَیْہِ أَنَّہُ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنَا فَاعْبُدُوْنِ﴾[الأنبیاء:۲۵]