کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 166
﴿وَلَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْکَ وَاِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ﴾[الزمر:رضی اللّٰه عنہا رضی اللّٰه عنہ]
ترجمہ:’’یقینا تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے تمام نبیوں کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلا شبہ تیرا عمل ضائع ہوجائے گا اور تویقینا خسارہ پانے والوں میں ہوجائے گا۔‘‘
5. مشرک کا خون اور مال حلال ہے جیسا کہ ارشادِ ربّانی ہے:
﴿فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْہُمْ وَخُذُوْہُمْ وَاحْصُرُوْہُمْ وَاقْعُدُوْا لَہُمْ کُلَّ مَرْصَدٍ﴾[التوبۃ:5]
ترجمہ:’’مشرکین کو جہاں پاؤ قتل کردو۔انھیں گرفتار کرلو،انھیں گھیر لو اور ہر گھاٹی میں ان کی تاک میں بیٹھے رہو۔‘‘
اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
(أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَقُوْلُوْا لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،فَإِذَا قَالُوْا لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ عَصَمُوْا مِنِّی دِمَائَ ھُمْ وَأَمْوَالَھُمْ إِلاَّ بِحَقِّھَا)[متفق علیہ]
ترجمہ:’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لاإلٰہ إلا اللّٰه کو مان لیں۔پس جب وہ لاإلٰہ إلا اللّٰه کا اقرار کر لیں گے تو وہ اپنی جانیں اور اپنے مال مجھ سے محفوظ کر لیں گے مگر اسلام کے حق سے۔‘‘
6. شرک سب سے بڑا گناہ ہے جیسا کہ رسول اﷲ ـ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
(أَلَاَ أُنَبِّئُکُمْ بِأَکْبَرِ الْکَبَائِرِ ؟ قُلْنَا بَلٰی یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ ! قَالَ:اَلْإِشْرَاکُ بِاللّٰهِ وَعُقُوْقُ الْوَالِدَیْنِ)[بخاری ومسلم]
ترجمہ:’’کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے متعلق نہ بتلاؤں ؟ ہم نے کہا: